بسم الله الرحمن الرحيم
السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
چھوٹی سی نیکی بڑی نیکی کی توفیق دیتی ھے اور چھوٹا سا گناہ بڑے گناہ کا حوصلہ دیتا ھے ۔ لہذا اپنے چھوٹے چھوٹے کاموں کو کبھی غیر اہم نہ سمجھیں ۔ چھوٹی چھوٹی نیکیاں کرنا شروع کریں۔ آپ جلد بڑی نیکیاں کرنے لگیں گے۔ چھوٹے چھوٹے گناہ چھوڑنا شروع کریں ۔ آپ جلد بڑے گناہوں سے چھٹکارا پائیں گے۔ کوشش شرط ھے۔
اللہ تعالی آپ کو ایسی شناخت، عزت اور ہمت عطا فرمائے کہ آپ کا شمار صاحب نصیب، صاحب شعور اور خیر/ امن اور سلامتی کا باعث بننے والے افراد میں ہو اور صرف خیر ہی آپ کا مقدر ہو:
اے اللہ پاک ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے،
کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔
آمین ثم آمین