وش روم استعمال کرتے وقت اذان سننے توکیا کرنا چاہیے

جی واش روم استعمال کرتےوقت
اذان سنیں تواذان کاجواب نہ دیں کہ واش روم میں بلاضرورت کلام کرنامنع ہےبلخصوص دینی کلمات اداکرنابدرجہ اولی منع ہےاس لیےواش روم استعمال کرتےوقت اذان سنیں تواذان کاجواب نہ دیں
فتاوی قاضی خاں میں ہے
*یکرہ ان یقرأ القراٰن فی الحمام لانہ موضع النجاسات ولا یقرأ فی بیت الخلاء*
عینی:مکروہ ہے کہ حمام میں قرآن مجید پڑھا جائے اس لئے کہ وہ محل نجاست ہے۔ اور بیت الخلاء (لیٹرین) میں بھی قرآن مجید نہ پڑھا جائے۔
*(فتاوی قاضی خاں کتاب الصلٰوۃ فصل فی قرأۃ القرآن جلد1صفحہ78مطبع نولکشور لکھنؤ )*
*رسالہ فیضان اذان میں ہے*
اذان کے دوران استنجاخانے جانا بہتر نہیں، کیونکہ وہاں اذان کا جواب نہ دے سکے گا، اور یہ ہہت بڑے ثواب سے محرومی ہے البتہ شدید حاجت ہو یا جماعت جانے کا اندیشہ ہو تو چلا جائے ۔
*(فیضان اذان صفحہ13مکتبۃ المدینہ کراچی)*
*واللہ و رسولہ اعلم بالصواب*